چمن (خ ن) اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی سے MERF کی اسلام آباد ٹیم کے ڈاکٹر اورنگزیب اور غالب جبکہ بلوچستان ٹیم کے مسعود ریکی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں MERF کے جاری منصوبوں، بالخصوص ضلع چمن میں صحت، کمیونٹی سپورٹ اور دیگر فلاحی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور منصوبے کی پیش رفت سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے MERF اور دیگر شراکت دار اداروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے منصوبے کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون اور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات کے موقع پر ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی، اکرم اور IRC کے ضلعی پروگرام افسر ایاز خان سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
عبدالخالق اچکزئی سے MERF کی اسلام آباد ٹیم کی ملاقات
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل