چمن(خ ن)سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی اورڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) چمن کا اہم اجلاس آج ڈپٹی کمشنر آفس چمن میں منعقد ہوا، جس میں کمانڈر چمن اسکاو¿ٹس کی معاونت و شرکت کے ساتھ ضلع میں جاری ترقیاتی امور اور BSDI فیز-III کے تحت ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دینے سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، چمن اسکاو¿ٹس، قانون نافذ کرنے والے اداروں، مختلف سرکاری محکموں اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران BSDI فیز-III کے تحت تجویز کردہ ترقیاتی اسکیموں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور منصوبوں کی ترجیحات، عوامی ضروریات اور ضلع کی مجموعی ترقی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں حتمی شکل دینے کے حوالے سے اہم امور زیرِ بحث آئے۔ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، شہری و دیہی علاقوں میں ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنا اور ضلع چمن میں پائیدار و متوازن ترقی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی اسکیموں کی تیاری اور تکمیل میں شفافیت، معیار، ضرورت اور عوامی مفاد کو بنیادی ترجیح دی جائے۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تمام ضروری امور بروقت مکمل کرتے ہوئے انہیں مقررہ طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھایا جائے، تاکہ BSDI فیز-III کے منصوبوں سے عوام کو جلد از جلد عملی طور پر فائدہ پہنچ سکے۔ضلعی انتظامیہ چمن کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود اور ضلع کی مجموعی ترقی کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی مو¿ثر، شفاف اور بروقت تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
عبدالخالق اچکزئی اورحبیب گلزئی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل