دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے‘محسن نقوی

اسلام آباد : وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 4 دہشتگردوں کو ہلاک کیے جانے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے خوارجی دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا دیے۔ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشنز میں دہشتگردوں کے خلاف مو¿ثر کارروائی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔ ملک میں امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے دلیر جوان پوری قوم کا فخر ہیں، خوارجی دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑنے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک کے امن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں