کوئٹہ (خ ن) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر سابق انٹرنیشنل فٹ بالر محمد عیسیٰ کا علاج سرکاری اخراجات پر شروع کردیا گیا ہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے بتایا کہ سابق انٹرنیشنل فٹ بالر محمد عیسیٰ کراچی کے ضیاءالدین اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کے علاج کے لیے حکومت بلوچستان نے معاونت فراہم کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے محمد عیسیٰ کے علاج کے اخراجات سرکاری سطح پر برداشت کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد ان کا علاج جاری ہے۔ شاہد رند نے کہا کہ حکومت بلوچستان سابق قومی و عالمی کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور علاج معالجے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ حکومت کھیلوں سے وابستہ شخصیات کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کے مشکل وقت میں ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ معاون وزیر اعلیٰ برائے اطلاعات نے کہا کہ سابق انٹرنیشنل فٹ بالر محمد عیسیٰ نے کھیل کے میدان میں بلوچستان اور ملک کی نمائندگی کی، ان کی خدمات قابل قدر ہیں۔ حکومت بلوچستان بیماری کے دوران ان کی علاج معالجے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے معاونت جاری رکھے گی۔
حکومت کھیلوں سے وابستہ شخصیات کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، شاہد رند
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل