کوئٹہ( پ ر)جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ سے چیف ایگزیکٹو جامعہ شفا ہسپتال ڈاکٹر میر وائس اور معروف بزنس مین چوہدری اجمل نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، صحت کے شعبے میں تعاون، کاروباری روابط کے فروغ اور پاکستان اور جاپان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔سید ندیم عالم شاہ نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات قائم ہیں، جنہیں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے ذریعے مزید مستحکم کیا جا رہا ہے ، انہوں نے صحت، تعلیم اور کاروباری شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر معروف بزنس مین چوہدری اجمل نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور صحت کے شعبے میں روابط کے فروغ دینے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔ ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ نجی شعبہ پاکستان اور جاپان کے درمیان باہمی تعاون کو وسعت دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان عوامی و کاروباری روابط کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
جاپانی اعزازی قونصل جنرل سید ندیم شاہ سے ڈاکٹر میر وائس کی ملاقات
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل