صحبت پور(خ ن) ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے آج تحصیل آفس صحبت پور کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے دفتری امور اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے تحصیل آفس میں موجود ریونیو ریکارڈ اور متعلقہ دستاویزات کا تفصیلی معائنہ کیا اور ریکارڈ کی درستگی تکمیل اور باقاعدہ دیکھ بھال کے حوالے سے متعلقہ اہلکاروں سے معلومات حاصل کیں انہوں نے ریونیو سے متعلق امور کو قواعد و ضوابط کے مطابق شفاف اور بروقت مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے تحصیل آفس میں جاری بحالی اور دیگر تعمیراتی کاموں کا بھی معائنہ کیا اور کام کے معیار، پیش رفت اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جاری کاموں میں معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور انہیں مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ سرکاری عمارت کو بہتر حالت میں عوام کے لیے قابلِ استعمال بنایا جا سکےاس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تحصیل آفس میں موجود شہریوں سے بھی ملاقات کی ان کے مسائل اور شکایات سنیں اور متعلقہ افسران کو عوامی مسائل کے فوری ازالے اور درخواستوں پر میرٹ اور قواعد کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح عوام کو سرکاری امور کی انجام دہی میں سہولت فراہم کرنا، ریکارڈ کو منظم رکھنا اور سرکاری اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔
جاری کاموں میں معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،فریدہ ترین
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل