لورالائی(خ ن) ڈویژنل ڈائریکٹر لورالائی ڈویژن عبد الواسع خان کاکڑ کا ضلع دکی کا اچانک دورہ، تعلیمی اداروں کا معائنہ، طلباءسے سبق سنا اور تینوں تعلیمی دفاتر کا دورہ کرکے تفصیلی بریفنگ لیدکی: ڈویژنل ڈائریکٹر لورالائی ڈویژن عبد الواسع خان کاکڑ نے سپرنٹنڈنٹ ملک نجیب اللہ خان کاکڑ کے ہمراہ ضلع دکی کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف سرکاری تعلیمی اداروں کا معائنہ کیا، کلاس رومز کا جائزہ لیا، طلبائسے اسباق سنے اور تعلیمی سرگرمیوں، اساتذہ کی حاضری اور طلباءکی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیاڈویژنل ڈائریکٹر نے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول دکی کا دورہ کرتے ہوئے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا اور طلبائسے ان کے نصابی اسباق سنے۔ انہوں نے طلباءسے مختلف سوالات بھی کیے اور ان کی تعلیمی استعداد کا جائزہ لیااس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبد الواسع خان کاکڑ نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے اور ملک کی ترقی کی بنیادی ضرورت ہے۔ ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ بچوں کو معیاری اور بہتر تعلیم فراہم کی جائے تاکہ یہی بچے مستقبل میں ڈاکٹر، انجینئر، پروفیسر، پائلٹ، سائنسدان اور دیگر شعبوں کے ماہر بن کر اپنے علاقے، صوبے اور ملک کی خدمت کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم حقیقی معنوں میں ترقی کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں تعلیم کو اپنی اولین ترجیح بنانا ہوگا۔ دنیا میں جن قوموں نے ترقی اور خوشحالی حاصل کی، انہوں نے تعلیم، تحقیق اور علم کو بنیاد بنایا۔ آج کا طالب علم ہی کل کا معمارِ قوم ہے، اس لیے اساتذہ اور والدین دونوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دیں دورے کے دوران ڈویڑنل ڈائریکٹر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دکی سید امیر شاہ بخاری کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہیں ضلع دکی کے تعلیمی معاملات، سرکاری سکولوں کی صورتحال، اساتذہ و طلبائ کی کارکردگی اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس کے بعد ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن فیمیل دکی کے دفتر کا دورہ کیا گیا، جہاں انہیں گرلز مڈل سکولوں اور خواتین کے تعلیمی اداروں سے متعلق صورتحال، تعلیمی سرگرمیوں اور دیگر امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی ڈویژنل ڈائریکٹر نے ڈسٹرکٹ افیسر ایجوکیشن دلی اشو کمار مڈل بوائز سکولوں سے متعلق متعلقہ تعلیمی دفتر کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں مڈل بوائز سکولوں کی تعلیمی صورتحال، اساتذہ کی کارکردگی، طلبائکی حاضری اور تدریسی نظام کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں اس موقع پر عبد الواسع خان کاکڑ نے تمام تعلیمی افسران پر زور دیا کہ سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے، طلباﺅ طالبات کی حاضری یقینی بنانے اور تدریسی سرگرمیوں کو مو¿ثر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی ایک محکمے یا چند افراد کی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔ اگر آج ہم نے اپنے بچوں کی تعلیم پر توجہ نہ دی تو آنے والی نسلیں ہم سے سوال کریں گی۔ ہمیں اپنے بچوں کو ایسا تعلیمی ماحول دینا ہوگا جہاں وہ علم کے ساتھ ساتھ کردار، نظم و ضبط، اخلاق اور حب الوطنی بھی سیکھ سکیں انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم پر سرمایہ کاری دراصل ملک کے مستقبل پر سرمایہ کاری ہے۔ ایک تعلیم یافتہ نسل ہی معاشرے سے جہالت، پسماندگی اور غربت کے خاتمے میں مو¿ثر کردار ادا کر سکتی ہے۔ اساتذہ اپنے فرائض کو قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کریں تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کے لیے مفید شہری ثابت ہوں۔دورے کے اختتام پر ڈویڑنل ڈائریکٹر لورالائی ڈویژن عبد الواسع خان کاکڑ نے تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط، تدریسی معیار اور طلباءکی تعلیمی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آج کی محنت ہی ہمارے بچوں کے روشن مستقبل اور ملک کی ترقی کی ضمانت بن سکتی ہے۔
تعلیم معاشرے اور ملک کی ترقی کی بنیادی ضرورت ہے،عبد الواسع
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل