اورماڑہ(خ ن) اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت نے گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول گزی لین کا دورہ کیا انہوں نے اساتذہ و طلبہ کی حاضری، تدریسی و تعلیمی سرگرمیوں، اسکول کے انفراسٹرکچر اور دستیاب بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کرتے ہوئے تعلیمی ماحول اور طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا اور اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی، حاضری میں بہتری اور تدریسی سرگرمیوں کو مزید مو¿ثر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اسسٹنٹ کمشنر نے اسکول میں بنیادی سہولیات اور انفراسٹرکچر سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام و انتظامیہ کو ضروری اقدامات اور سروس ڈلیوری میں بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سازگار اور بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے اسسٹنٹ کمشنر نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی تعلیمی سرگرمیوں، دلچسپیوں اور مستقبل کے عزائم کے بارے میں دریافت کیا اور انہیں محنت، باقاعدگی اور تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی تلقین کی۔
تعلیمی اداروں میں سازگار اور بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے، ڈاکٹر ماہ نور برکت
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل