ترقیاتی کاموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گاعبدالرزاق خان خجک

موسیٰ خیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خان خجک کی زیر صدارت ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی (DCC) کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے سربراہان اور ایگزیکٹو انجینئرز (XENs) نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) فیز I، II اور III کے تحت جاری و آئندہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پراجیکٹ کا فیز اول (Phase-I) 95 فیصد مکمل ہے، جبکہ فیز دوم (Phase-II) پر کام تقریباً 90 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فیز سوم (Phase-III) کی تمام قانونی اور انتظامی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں اور بہت جلد اس پر عملی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک نے دوٹوک الفاظ میں ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے سختی سے تنبیہ کی کہ کوئی بھی فرم یا ٹھیکیدار کسی فیٹی (سب) ٹھیکیدار کو کام نہیں دے گا، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں