ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے، خالد خان

جعفرآباد(خ ن) ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں مختلف محکموں کے ضلعی سربراہان اور ان کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) کے فیز-I، فیز-II اور فیز-III کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں اور ان پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ منصوبوں کی تکمیل میں درپیش مسائل، مختلف محکموں کے درمیان رابطہ کاری اور ترقیاتی کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے حوالے سے بھی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں گورنمنٹ کنٹریکٹرز کے بلوں کے عمل، زیر التوا ادائیگیوں اور متعلقہ محکموں کی جانب سے بلوں کی بروقت تکمیل سمیت دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ BSDI کے تحت جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے اور ترقیاتی کاموں میں شفافیت، معیار اور رفتار کو یقینی بنانے کے لیے مو¿ثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد حاصل ہوسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں