نصیرآباد(خ ن)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیر صدارت بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ضلع نصیرآباد میں بچوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے جاری حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام، ویکسینیشن کوریج، فیلڈ سرگرمیوں اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ڈپٹی کمشنر کو متعلقہ افسران کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے کہا کہ بچوں کو بروقت حفاظتی ٹیکے لگوانا ان کی صحت اور محفوظ مستقبل کے لیے انتہائی ضروری ہے، اس لیے محکمہ صحت کے افسران اور ویکسینیشن ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں پوری محنت اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع کے دور دراز علاقوں سمیت تمام یونین کونسلز میں حفاظتی ٹیکہ جات کی سہولت کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور ایسے بچوں کی نشاندہی کی جائے جو کسی بھی وجہ سے ویکسینیشن سے محروم رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین میں حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی سرگرمیوں کو مزید مو¿ثر بنایا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ ضروری ویکسین سے محروم نہ رہے۔ اجلاس میں حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو مزید مو¿ثر بنانے اور مقررہ اہداف کے حصول کے لیے مختلف اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔
بچوں کو بروقت حفاظتی ٹیکے لگوانا انتہائی ضروری ہے، ویندر لعل
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل