تربت…. ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ابوبکر میروانی نے تربت بازار کا دورہ کیا اور مختلف دکانوں و کاروباری مراکز کا تفصیلی معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے دورانِ چیکنگ ایل پی جی گیس کے نرخ، سیفٹی انتظامات، دودھ، مرغی اور دیگر اشیائے ضروریہ کے معیار و قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ مقررہ نرخ نامے کے مطابق اشیاءفروخت کی جائیں اور عوام سے زائد قیمت وصول کرنے سے گریز کیا جائے۔انہوں نے مختلف دکانوں پر نرخ نامے کی موجودگی اور نمایاں آویزاں کرنے کا بھی جائزہ لیا جبکہ زائد نرخ، غیر معیاری اشیاءاور صارفین سے ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔معائنے کے دوران ایکسپائر شدہ اشیاءبھی چیک کی گئیں۔ انتظامیہ نے دکانداروں کو واضح کیا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی اور زائد المیعاد اشیاءکی فروخت پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر ابوبکر میروانی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بازاروں کی نگرانی جاری رکھے گی۔ انہوں نے دکانداروں پر زور دیا کہ وہ سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد کریں، اشیاءکے معیار کا خیال رکھیں اور سیفٹی اصولوں کی پابندی کریں۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ، زائد نرخ وصولی، غیر معیاری یا ایکسپائر اشیاءکی فروخت اور حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ عوامی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر ابوبکر میروانی نے تربت بازار کا دورہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل