کھاد کی غیر قانونی نقل و حمل پر مکمل پابندی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،بہادر خان کھوسہ

نصیرآباد(خ ن)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ کی سربراہی میں کھاد ڈیلرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع نصیرآباد میں کھاد کی دستیابی، نقل و حمل، سرکاری سطح پر بنائے گئے پورٹل کے ذریعے کھاد کی ترسیل اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کھاد ڈیلرز نے شرکت کی اور انہیں کھاد کی خرید و فروخت اور نقل و حمل کے حوالے سے جاری ہدایات سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ نے کہا کہ ضلع نصیرآباد میں کھاد کی غیر قانونی نقل و حمل پر مکمل پابندی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کھاد کی نقل و حمل اور فراہمی کے حوالے سے واضح احکامات جاری کیے گئے ہیں، جن پر تمام ڈیلرز کو ہر صورت عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے ڈیلرز کو ہدایت کی کہ سرکاری پورٹل پر درج طریقہ کار کے مطابق کھاد کی نقل و حمل اور ریکارڈ کو مکمل رکھا جائے تاکہ کسانوں کو مقررہ نرخوں پر کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے کھاد کی نگرانی کا عمل مزید مو¿ثر بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں