مریدکے:وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ چار اور پانچ اکتوبر بھی گزر جائے گی مگر پی ٹی آئی کی ڈرامے بازی ختم نہیں ہو گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بارہا پی ٹی آئی سے کہا ہے کہ ملک کی خاطر مثبت سیاست کریں،خیبر پختوانخواہ اسمبلی پی ٹی آئی کے پاس ہے ،نیشنل اسمبلی اور دیگر اسمبلیوں میں بھی ان کے ممبران موجود ہیں وہاں پر حکومت کے ساتھ ملک کی بہتری کے لئے بات کریں، مشورے دیں،یہ ناقابل قبول ہے کہ کوئی سیاسی جماعت ملک کا نقصان کرے اور اداروں کو کمزور کرنے کے لئے سازشیں کی جارہی ہیں ۔ پی ٹی آئی کی پاکستان دشمن ممالک سے فنڈنگ حقیقت پر مبنی ہے ، پی ٹی آئی بیرونی ایجنڈے پر عمل پیراہے ، یہ چاہتی ہے پاکستان سمیت اس کے ادارے کمزور ہوں، حکومت نہ سنبھل سکے اور ملکی معیشت تباہ ہو۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کہتی تھی پاکستان کو سری لنکا بنائیں گے، انہوں نے آئی ایم ایف کو امداد نہ کرنے کے لئے خطوط بھی لکھے، عوام پی ٹی آئی کی ملک دشمن پالیسیوں کو جان چکے ہیں ،پی ٹی آئی یوٹرن کی ماسٹر ہے نہ وہ آگے بڑھتی ہے نہ پیچھے ہٹتی ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سہیل آفریدی کی بجائے کسی اور کو بھی لانگ مارچ کی کمان دے کر دیکھ لیں،اسلام آباد پر چڑھائی کا کہنے والوں کے متعلق بہت جلد کچھ نہ کچھ بڑا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران امریکہ مذاکرات ناکامی سے تیل مزید مہنگا ہو گا اور معیشت پر بہت برا اثر پڑے گا،تیل کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات انڈسٹری سمیت عام آدمی کی زندگی پر بھی پڑتا اور معیشت پر بھی دبا ﺅآتا ہے۔
چار ،پانچ اکتوبر بھی گزر جائے گی مگر پی ٹی آئی کی ڈرامے بازی ختم نہیں ہو گی‘ رانا تنویر حسین
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل