رکنی شہر میں تجاوزات کے خلاف موثر کارروائی

بارکھان/ رکھنی(خ ن) ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمٰن کاکڑ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رکنی فہد حسین عمرانی کی زیر نگرانی رکنی شہر میں تجاوزات کے خلاف مو¿ثر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کارروائی کے دوران 3.5 ایکڑ قیمتی سرکاری کمرشل اراضی کو غیر قانونی قبضے سے واگزار کرا لیا گیا۔واگزار کرائی گئی اراضی رکنی ماڈل بازار کے لیے مختص ہے، جہاں تعمیراتی و ترقیاتی کام جاری ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی قبضوں اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائی کی گئی تاکہ ماڈل بازار کے منصوبے پر ترقیاتی کام مقررہ رفتار کے مطابق جاری رکھے جا سکیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رکنی فہد حسین عمرانی نے کہا کہ سرکاری اراضی کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، سرکاری زمین پر کسی بھی قسم کے غیر قانونی قبضے اور تجاوزات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی کہ واگزار کرائی گئی اراضی کی نگرانی یقینی بنائی جائے اور دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہونے دی جائیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق رکنی ماڈل بازار کی تکمیل سے شہریوں اور تاجروں کو بہتر، منظم اور سہل تجارتی سہولیات میسر آئیں گی، جبکہ تجاوزات کے خاتمے سے شہر کی خوبصورتی، ٹریفک کے نظام اور مجموعی نظم و نسق میں بھی بہتری آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں