کوئٹہ(خ ن)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات پر عوامی شکایات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی محمد امیر حمزہ اور مجسٹریٹ سٹی اعجاز حسین کھوسہ نے سیٹلائٹ ٹاون، منی مارکیٹ اور ڈبل روڈ کے علاقوں میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے کارروائیاں کیں۔کارروائی کے دوران مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر اشیاکی فروخت اور گرانفروشی پر 9 تندور مالکان اور 2 قصابوں کو گرفتار کر لیا گیا۔انتظامیہ نے واضح کیا کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاءکی فراہمی، قیمتوں میں استحکام اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔
انتظامیہ کا کریک ڈان، گرانفروشی پر 9 تندور مالکان اور 2 قصاب گرفتار
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل