اسسٹنٹ کمشنر کے دفترمیں کھلی کچہری کا انعقاد

قلات(خ ن)حکومت بلوچستان کے احکامات پرضلعی انتظامیہ قلات کی زیرنگرانی اسسٹنٹ کمشنر کے دفترمیں کھلی کچہری کا انعقادکیا گیاَ تحصیلدار حاجی عبدالغفارلہڑی کی سربراہی میں منعقدہ کھلی کچہری میں تمام محکموں کے سربراہان علاقہ معززین سیاسی سماجی رہنماوں نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ شہر میں صفائی نیو مغلزئی 3 میں پینے کے پانی کی فراہمی بجلی کی فراہمی سیوریج سسٹم کی تعمیر مصطفی آباد سمندر کے سڑک کو بلیک ٹاپ کرنے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوئنگ کو یونین کونسل ایم سی سے نکال کر یونین کونسل ملکی میں شامل کرنے میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو تنخواو¿ں کی عدم ادائگی شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال اور دیگراہم مسائل اجاگر کیئے گئے۔میونسپل کمیٹی کے چیرمین نوابزادہ شعیب جان زہری کے نمائندے نے تمام وارڈز میں جاری صفائی مہم سے متعلق تفصیلی آگاہی دی۔تحصیلدار حاجی عبدالغفارلہڑی نے لوگوں کے مسائل توجہ سے سنے اور انہیں فوری حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوے کہاکہ ڈپٹی کمشنر انجینیئر عائشہ زہری کی سربراہی میں علاقے کو درپیش مسائل کے حل کے لیئیے تمام تروسائل بروئے کار لآئےجائینگےَکھلی کچہری میں حاجی غلام قادر عمرانی۔ محمدحنیف۔ محمدوارث. عبدالخالق سمالانی۔ قاری غلام مصطفی نیچاری۔ مصطفی پردیسی۔ اور دیگر نے مسائل اجاگرکئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں