اسسٹنٹ کمشنر خوست کا ٹیم کے ہمراہ مقامی بازار کا تفصیلی دورہ

ہرنائی(خ ن) عوام الناس کو ریلیف کی فراہمی، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور شہر میں نظم و ضبط کی بحالی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر خوست اسرار احمد شاھوانی نے اپنی ٹیم کے ساتھ مقامی بازار کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مارکیٹ کا جائزہ لیتے ہوئے تجاوزات، ریٹ لسٹوں اور مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی خود پڑتال کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے بازار میں واقع سبزی و پھل کی دکانوں، گوشت کی دکانوں اور جنرل اسٹورز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے دکانداروں کی جانب سے آویزاں کی گئی سرکاری ریٹ لسٹوں کی چیکنگ کی اور ہدایت کی کہ تمام دکاندار انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں رکھیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی دکاندار کو من مانے دام وصول کرنے، مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی عوامی سہولت، تجاوزات کے خاتمے اور صفائی پر زور بازار میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم ناجائز تجاوزات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو اپنی حد میں رہنے کی ہدایت کی تاکہ پیدل چلنے والوں اور گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل نہ پڑے سبزی، گوشت اور عام استعمال کی دیگر اشیاءکی قیمتوں کا معائنہ تمام دکانوں پر اپ ڈیٹ شدہ سرکاری ریٹ لسٹیں آویزاں کرنے کا حکم۔سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو عوام کی آسان آمدورفت کے لیے فوری صاف کرنے کی تنبیہ اشیائے خوردونوش کے معیار اور دکانوں میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کی ہدایت اسسٹنٹ کمشنر خوست نے تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا مقصد تاجروں کو پریشان کرنا نہیں بلکہ عوام کو معیار اور واجب قیمت پر اشیاءکی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے انتباہ کیا کہ گرانفروشوں اور تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس طرح کے سرپرائز دورے آئندہ بھی باقاعدگی سے جاری رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں