سوراب(سراج ریکی)گدر اور ملحقہ مضافاتی علاقوں میں تیز ہواو¿ں کے ساتھ گرد و غبار نے ڈیرے ڈال لیے، جس کے باعث معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں،فضا میں گرد و غبار کی شدت کے باعث حدِ نگاہ کم ہوگئی،جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہونے لگی ہے،تیز ہواو¿ں اور گرد آلود فضا کے باعث شہریوں، بالخصوص موٹر سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ہے،اہم شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں پر حدِ نگاہ کم ہونے سے حادثات کے خدشات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے،مقامی شہریوں نے ڈرائیورز سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور تیز رفتاری سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے، جبکہ متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ گرد و غبار کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر نظر رکھی جائے
گدر سمیت مضافاتی علاقوں میں تیز گرد و غبار کا راج، معمولاتِ زندگی متاثر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل