قوم اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحد ہیں، ثمینہ ممتاز زہری

اسلام آباد( پ ر) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے ڈیرہ اسماعیل خان کے درازندہ علاقے میںپولیس اور کسٹمز کی مشترکہ چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی شدید مذمت اور رنج و غم کاا ظہار کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں مذکورہ خودکش حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے۔ معصوم شہریوں اور وطن کے دفاع پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ پوری قوم شہداءکے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم، پاک فوج، پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا عزم غیر متزلزل ہے۔ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے حالیہ کارروائیوں کے دوران دہشت گرد عناصر کے خلاف مو¿ثر کارروائیاں کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کا سلسلہ پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ملک بھارت کے ٹکڑوں پر پلنے والے مفاد پرست عناصر معصوم نوجوانوں کوورغلا کر ان کو اندھیروں میں دھکیل رہے ہیں ور خود اور اپنے بچوں کو اپنے مقاصد میں شامل نہیں کرتے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں