گوادر(خ ن) جامعہ گوادر کے شعبہ بی ایس اکنامکس کے زیرِ اہتمام نئے داخل ہونے والے طلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد طلبہ کو جامعہ کے تعلیمی، سماجی اور ہم نصابی ماحول سے روشناس کرانا تھا تقریب میں ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، رجسٹرار ڈاکٹر دولت خان، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر رحیم بخش مہر، چی¿رپرسن شعبہ اکنامکس شمع سلیمان، مختلف شعبہ جات کے چی¿رپرسنز، فیکلٹی ممبران، سینئر اور نئے طلبہ نے شرکت کی۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد نے نئے طلبہ کو جامعہ میں تعلیمی سفر کے آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ معاشیات قومی و علاقائی ترقی، وسائل کے مو¿ثر استعمال اور معاشی پالیسی سازی کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ تعلیم کے ساتھ پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دیں چی¿رپرسن شعبہ اکنامکس شمع سلیمان نے نئے طلبہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے محنت، مستقل مزاجی اور مثبت سوچ کے ساتھ تعلیمی اہداف حاصل کرنے کی تلقین کی تقریب میں طلبہ اور فیکلٹی کی جانب سے شاعری، ڈرامہ، ٹیبلو اور موسیقی سمیت مختلف ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے۔
تعلیم کے ساتھ پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دیں، ڈاکٹر جان محمد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل