اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ کی پی پی ایچ آئی کے ایم ڈی مرتضیٰ بلوچ سے ملاقات

تربت(خ ن) اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر میروانی نے پی پی ایچ آئی کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) مرتضیٰ بلوچ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مکران ڈویژن کے ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر محب اللہ بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران ایم ڈی پی پی ایچ آئی مرتضیٰ بلوچ نے اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ کو بلیدہ کے بنیادی مراکزِ صحت (بی ایچ یوز) کی صورتحال اور طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ بلیدہ کے تمام بنیادی مراکزِ صحت فعال ہیں اور طبی عملہ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہا ہے، جبکہ ملازمین کی حاضری اور ڈیوٹی کی نگرانی کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی جدید مانیٹرنگ سسٹم بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر میروانی نے پی پی ایچ آئی کی جانب سے بنیادی مراکزِ صحت کی فعالیت اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے ادارے کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے متعلقہ اداروں کے درمیان مو¿ثر تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جہاں بھی ضلعی انتظامیہ کے تعاون اور معاونت کی ضرورت ہوگی، انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں