چینی صدر کی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر واپسی کی حمایت کو سراہتے ہیں،پزشکیان

تہران ۔۔۔۔۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ کی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر واپسی کی حمایت کو سراہتے ہیں۔سوشل میڈیا پر بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ چینی صدر کی بات چیت اور سفارت کاری سے اختلافات حل کرنے کی ذمے دارانہ حمایت قابلِ قدر ہے، ایران بھی مفاہمتی یادداشت کی طرف واپسی کو اہم سمجھتا ہے۔صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران مفاہمت پر واپسی کے لیے طے شدہ وعدے پورے کرنے پر زور دیتا ہے، سنجیدہ، بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات آگے بڑھانے کے لیے وعدوں کی پاسداری ضروری ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی خودمختاری کے احترام، کشیدگی میں کمی اور علاقائی امن پر چین اور ایران کامقف یکساں ہے۔مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ہم یہ جانتے ہیں کہ اگر ہم پر حملہ ہوا تو ہمیں اپنا دفاع کرنا ہو گا، اپنے دفاع کے لیے مضبوطی سے کھڑے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں