حوثی حملے: سعودیہ، ترکیہ اور پاکستان کے عسکری حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

نیویار…… مکہ دفاعی اتحاد نے سعودی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان کردیا۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق نیویارک میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مکہ مکرمہ اور سعودی عرب میں شہری و اقتصادی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی گئی، شرکا نے واضح کردیا کہ سعودی عرب کو اپنے دفاع کیلئےمناسب اقدامات کا حق حاصل ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب، ترکی اور پاکستان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ایک ہنگامی اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کریں گے، جس میں حوثی حملوں کے تناظر میں مملکت کی حمایت کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق سعودی، پاکستانی اور ترک وزرائے خارجہ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے فریم ورک کے تحت ملاقات کی، جس میں انہوں نے مکہ مکرمہ اور دیگر شہری مقامات کو نشانہ بنانے والے حملوں کی مذمت کی، جبکہ سعودی عرب کے اپنے دفاع کے حق کی توثیق کی۔بیان میں کہا گیاکہ وزرا نے تینوں ممالک کے چیف آف سٹاف کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کے انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی حمایت کے طریقوں پر غور کیا جائے گا۔ معاہدے کے مطابق کسی ایک فریق پر حملہ تمام فریقوں پر حملہ تصور ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں