تہران …….ایران نے امریکا کو 7 دن میں آبنائے ہرمز کھولنے کی مشروط پیشکش کردی۔غیر ملکی خبر ایجنسیوں نے ایرانی حکام کے حوالے سے خبر نشر کی ہے۔ایرانی حکام کے مطابق امریکا اگر ایرانی سمندروں کی ناکہ بندی ختم کرے تو ایک ہفتے میں آبنائے ہرمز کھولی جاسکتی ہے۔حکام نے بتایا کہ یہ تجویز ثالثوں کے ذریعے امریکا کو پہنچائی جا چکی ہے۔جاپانی خبر ایجنسی نے اسے واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لیے تہران کی تیز تر کوششیں قرار دیا ہے۔
ایران کی امریکا کو آبنائے ہرمز کھولنے کی مشروط پیشکش
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل