ایران کے جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے سے دستبرداری کا بل ایرانی پارلیمنٹ میں جمع

ویب ڈیسک…….ایران کے جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے سے دستبرداری کا بل ایرانی پارلیمنٹ میں جمع
ایران کے جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے سے دستبرداری کا بل ایرانی پارلیمنٹ میں جمع کرا دیا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق بل میں کہا گیا ہے کہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی میں رہنے کا ایران کو کوئی فائدہ نہیں ہے۔بل میں کہا گیا کہ ایران پر مسلط جنگ، بگڑتی معاشی صورتحال کے باعث این پی ٹی میں رہنا ایران کیلئے نقصان دہ ہے۔ اپنے امور کے آزادانہ فیصلوں کے لیے این پی ٹی سے نکل جانا چاہیے۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف بل پر بحث کی منظوری دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں