پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہاہے کہ ہم ڈٹے ہوئے ہیں، ہم لانگ مارچ کریں گے، ہم سے احتجاج کا حق کوئی نہیں چھین سکتا، 27 ستمبر کو ہر صورت اسلام آباد کے لئے نکلیں گے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انتشاری سیاست کا الزام مسترد کردیا اور کہا کہ انہوں نے تمام آئینی اور سیاسی آپشنز کا استعمال کیا، شنوائی نہیں ہوتی تو لانگ مارچ کا اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ 2 سال مکمل ہونے کو ہیں،کوئی لانگ مارچ اور احتجاج نہیں کیا، ہم چور دروازوں سے نہیں آتے ، عوامی لوگ ہیں جمہوریت سے آتے ہیں، سہیل آفریدی نے سوال کیاکہ جب سے میں وزیر اعلیٰ بنا ہوں میں نے کون سا احتجاج کیا ہے؟ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہم ڈٹے ہوئے ہیں، ہم لانگ مارچ کریں گے، ہم سے احتجاج کا حق کوئی نہیں چھین سکتا، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ 27 ستمبرکو ہم نکلیں گے، یہ ہمیں کو ڈرا نہیں سکتے۔سہیل آفریدی نے کہاکہ گزشتہ روز عمران خان کی تینوں بہنوں کو حراست میں لیا گیا، ہم نے تمام آئینی اور جمہوری راستے اپنائے، مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے نہیں دی جاتی، عدالتی احکامات کے باوجود ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جاتا۔سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا کہ 26 نومبر 2024 کے بعد ہمارے کارکنان پر جبر جاری ہے، ہمارے بے گناہ کارکنان کو شہید کیا گیاسہیل آفریدی نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں27 ستمبر کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ فیصلہ ہوا ہے 27 ستمبر کو پوری طاقت کے ساتھ پ±رامن طریقے سے نکلیں گے، ہمارے وزراءکو حراست میں لینے سے تحریک نہیں رکے گی، ہمارا پلان 25 ستمبر کو سامنے آئے گا، ہم ٹی ٹونٹی نہیں ٹیسٹ میچ کھیل رپے، ہم پرامن جائیں گے جو انتشار پھیلائے گا وہ ہم میں سے نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شہداءکے جنازوں پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، فوجی جوان ہمارے وجود کا حصہ ہیں اس پر سیاست نہیں کریں، میں نے فوجی اور پولیس جوانوں کے جنازوں میں شرکت کی، اسد قیصر نے کہا کہ ہم تمام جمہوری پارٹیوں کو اے پی سی میں دعوت دیں گے، تحریک انصاف کے پاس مینڈیٹ ہے عوام ساتھ ہے اجلاس میں ارکان اسمبلی نے فیصلہ کیا کہ ہر کام مشاورت سے کریں گے۔ شرکا نے صوبائی وزیر فضل شکور کو حراست میں لیے جانے کی مذمت کی۔
لانگ مارچ ہر صورت ہوگا ہمیں کوئی نہیں روک سکتا،سہیل آفریدی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل