اسلام آباد :پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند کردیے جائیں گے۔ اسی طرح شادی ہالز اور دیگر کمرشل سرگرمیاں رات 10 تک ہوں گی جبکہ تمام ہوٹل، ریسٹورنٹس اور کیفے رات 11 بجے بند کردیے جائیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق فارمیسی، لیبارٹریز، کلینکس، اسپتال، تندور، پیٹرول پمپس کو اس سے استثنی حاصل ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 50 فیصد سرکاری گاڑیاں گرانڈ کردی جائیں گی۔
حکومت کی کفایت شعاری مہم نافذ، مارکیٹیں 9 بجے، ریسٹورنٹس 11 بجے بند ہونگی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل