گوادر/پسنی(خ ن)سیکریٹری فشریز اینڈ کوسٹل ڈویلپمنٹ بلوچستان طارق قمر اور ڈائریکٹر جنرل فشریز اینڈ کوسٹل ڈویلپمنٹ بلوچستان عتیق اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر ریسرچ آفیسر میڈم نگہت دین نے فشریز آفس پسنی کا دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہزیب صادق، میر خالد کلمتی، نورالدین حسنی اور میر اصف رند ، میرین بایولوجسٹ اسد اللہ بھی موجود تھے ریسرچ آفیسر نے ملازمین کی حاضری، دفتری نظم و ضبط اور مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا، جبکہ مائیکرو لیب، ماڈل فش مارکیٹ اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی معائنہ کیا جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز میرین شاہزیب صادق نے پسنی میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور محکمہ کی مختلف سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ریسرچ آفیسر نے ہدایت کی کہ پائیدار ماہی گیری، سمندری وسائل کے تحفظ، سائنسی تحقیق، فشریز انفراسٹرکچر کی بہتری اور ماہی گیر برادری کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جائے، تاکہ صوبائی حکومت کے ماہی گیری اور ساحلی ترقی کے وڑن کو مو¿ثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔
گوادر، ریسرچ آفیسر نگہت دین کی فشریز آفس پسنی کا دورہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل