ڈپٹی کمشنر وریندر لعل کی زیر صدارت اہم اجلاس

نصیرآباد (خ ن) ڈپٹی کمشنر وریندر لعل کی زیر صدارت اہم اجلاس شہر سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے تین روز میں عملی اقدامات کی ہدایت واضح رہے کہ آج ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیر صدارت آج ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ مراد جمالی پولیس حکام سمیت دیگر متعلقہ ضلعی افسران نے شرکت کیاجلاس کے دوران ڈیرہ مراد جمالی شہر میں شہریوں کو درپیش مسائل، ٹریفک کی روانی سڑکوں کے دونوں اطراف قائم ناجائز تجاوزات غیر قانونی دکانوں و تھڑوں اور عوامی آمدورفت میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ شہر کی مرکزی شاہراہوں اور اہم تجارتی علاقوں میں ناجائز تجاوزات کے باعث نہ صرف ٹریفک کا نظام متاثر ہو رہا ہے بلکہ پیدل چلنے والے شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہےڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولیات اور ٹریفک کی روانی کو مدنظر رکھتے ہوئے مین روڈ کے دونوں اطراف قائم تمام ناجائز تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز اور مو¿ثر کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص یا دکاندار کو سرکاری اراضی فٹ پاتھ اور سڑک کے اطراف غیر قانونی قبضہ یا سامان رکھ کر عوامی راستے میں رکاوٹ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے باقاعدہ ٹیمیں تشکیل دے کر عملی کارروائی شروع کی جائے اور اس عمل کی مسلسل نگرانی بھی کی جائے تاکہ تجاوزات کے خاتمے کے بعد دوبارہ قائم ہونے کا سلسلہ روکا جا سکےڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ تین دن کے اندر شہر کی مرکزی شاہراہوں اور اہم مقامات سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت رپورٹ پیش کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ شہر کو صاف ستھرا خوبصورت اور منظم بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جبکہ ٹریفک کی روانی اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اجلاس میں پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے حکام کو ہدایت کی گئی کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران باہمی رابطہ اور مو¿ثر کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا جائے جبکہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اہم شاہراہوں پر غیر ضروری رکاوٹوں کے خاتمے اور پارکنگ کے مناسب انتظامات پر بھی توجہ دی جائےڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں بہتر شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی اور شہر کی خوبصورتی صفائی ٹریفک کی روانی اور تجاوزات کے خاتمے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں