ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا میرین ڈرائیو کا دورہ

گوادر(خ ن) ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمٰن خان نے میرین ڈرائیو کا دورہ کیا اور بیچ سائیڈ کی خوبصورتی، شجرکاری، صفائی ستھرائی، سولر لائٹنگ اور دیگر شہری سہولیات کا جائزہ لیا انہوں نے حالیہ شجرکاری کا معائنہ کرتے ہوئے پودوں کی مناسب نگہداشت اور بروقت آبیاری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈی جی نے میرین ڈرائیو پر قائم ٹک شاپس اور کنٹینرز کا بھی معائنہ کیا اور ایک بند کنٹینر کیفے کو مناسب متبادل مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت دی انہوں نے کہا کہ میرین ڈرائیو گوادر کی خوبصورتی کے ساتھ ایک اہم تفریحی و سیاحتی مقام بھی ہے، اس لیے صفائی، شجرکاری، لائٹنگ اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات مزید مو¿ثر بنائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں