حکومت کی پالیسی کے تحت گڈگورننس کے رہنمااصولوں پر کوءکمپرونائز نہیں کیا جائیگا، سائرہ عطاء

حب(خ ن)کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاءکی زیرصدارت آواران میں زلزلہ متاثرین کے گھروں کی تعمیراورآواران ڈیولپمنٹ پیکیج پر عملدرآمد سےمتعلق اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر آواران عقیل کریم نے کمشنر کو بریفنگ میں بتایا کہ زلزلہ متاثرین کے لئے سعودی عرب کے تعاون سے 2013 میں سات ہزار سات سو زلزلہ متاثرہ خاندانوں کیلئے رہائشی سنگل کمروں کی تعمیر کا اعلان کیا گیا تھا آرمی سول ایڈمنسٹریشن نےجوائنٹ سروے کے مطابق متاثرین کی فہرستیں بنائیں ابتک 6366مکانات تعمیر کئے گئے ہیں ڈی سی نے بتایا کہ حکومت بلوچستان اوروفاقی حکومت نے ملکر 16ہزارمتاثرہ خاندانوں کیلئے گھروں کی تعمیر کااعلان کیاڈپٹی کمشنر آواران نے اجلاس میں آواران کیلئے منظورشدہ چھ ارب روپے لاگت کے ترقیاتی پیکیج سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس ترقیاتی پیکیج میں بس ٹرمینل لائبریری مارکیٹ سڑکوں کی تعمیر اورماڈرنائزیشن کے تحت کام جاری ہیں اب تک اس منصوبے کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈزکااجراء ہوچکاہےاوراس ترقیاتی پروگرام میں باءہاس سڑکوں کی تعمیر بھی شامل یے بریفنگ میں ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ بی ایس ڈی آءفیز تھری میں آواران کے مبظورشدہ ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈرنگ مکمل اپ لوڈاورورک آرڈر جاری کئے گئے ہیں انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے دس ہزار سے زائد بی آءایس پی پروگرام کے مستحقین کو بینظیر کفالت اورتعلیمی وظائف کے حصول میں مشکلات درپیش ہوتی ییں اس سلسلے میں میکانزم بنانے کی ضرورت ہے کمشنر لسبیلہ ڈویڑن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کی پالیسی کے تحت گڈگورننس کے رہنمااصولوں پر کوءکمپرونائز نہیں کیا جائیگا تمام افسران کوٹیم ورک کی صورت میں ملکر کام کرناہوگاعوام الناس کو سروسز ڈیلیوری دینی یوگی اگر کوءافسر اپنی ڈیوٹی سے کوتاہی کریگا تواس کیخلاف ڈسپلنری ایکشن ہوگا سائرہ عطاء نے ک میں ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کرونگی اورمنصوبوں کی فزیکل فنانشل پروگریس چیک کرونگی انہوں نے کہا کہ ریویوڈیپارٹمنٹ کی خالی اسامیوں کو پرکروانےکیلئے ایس ایم بی آرحکام سے رابطہ کیاجائیگا ہم سب نے ملکر اس ملک صوبے اورڈویژن کی ترقی کیلئے کام کرناہوگاکمشنر نے افسران پر واضح کیا کہ کسی بھی افسر کی جائے تعیناتی سے غیر حاضری یرگزقبول نہیں کیجائیگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں