گوادر(خ ن)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے خواتین کو شناختی دستاویزات کی سہولیات ان کے قریب فراہم کرنے کے لیے بلدیہ آفس گوادر میں موبائل رجسٹریشن وین سروس کا آغاز کر دیا ہے موبائل رجسٹریشن وین کے ذریعے خواتین کو شناختی کارڈ کے اجرائ ، تجدید اور دیگر ضروری شناختی خدمات ایک ہی مقام پر فراہم کی جا رہی ہیں، یہ اقدام حکومت کی عوام دوست پالیسی کے تحت شہریوں کو بنیادی سرکاری خدمات ان کی دہلیز کے قریب فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہےجس کا مقصد شہریوں بالخصوص خواتین کو سرکاری خدمات تک آسان، بروقت اور مو¿ثر رسائی فراہم کرنا اور انہیں غیر ضروری سفر اور مشکلات سے نجات دلانا ہے۔
بلدیہ آفس گوادر میں موبائل رجسٹریشن وین سروس کا آغاز کر دیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل