اساتذہ کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، فریدہ ترین

صحبت پور: (خ ن)ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول آدم پور اور داو¿د کھیازئی کا دورہ کیا تعلیمی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور شجرکاری مہم کا افتتاح بھی کیاتفصیلات کے مطابق آج ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول آدم پور و گورنمنٹ گرلز ہائی سکول داو¿د کھیازئی کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے سکول کے تعلیمی ماحول تدریسی سرگرمیوں اساتذہ کرام کی حاضری، طلبہ کی تعلیمی کارکردگی صفائی ستھرائی سمیت دیگر اہم امور کا جائزہ لیا اس موقع پر سکول انتظامیہ اور اساتذہ کرام نے ڈپٹی کمشنر کو ادارے میں جاری تعلیمی سرگرمیوں اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے سکول کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے اساتذہ کرام کی حاضری اور تدریسی عمل کا جائزہ لیا دورے کے دوران گورنمنٹ گرلز ہائی داو¿د کھیازئی میں ایک ٹیچر غیر حاضر پائی گئی انکوائری کے سسپینڈ کر دیا گیا جبکہ سختی سے تنبیہ کی گئی کہ آئندہ غیر حاضر رہنے سے اجتناب کیا جائے جبکہ آدم پور کی خستہ حال عمارت کی مرمت کرنے کی بھی ہدایت کی اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ایک سازگار اور مثبت تعلیمی ماحول یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اس لیے وہ اپنی ذمہ داریاں محنت خلوص اور لگن کے ساتھ ادا کرتے ہوئے طلبہ کی علمی و اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیںدورے کے دوران ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول آدم پور کے احاطے میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا اس موقع پر انہوں نے درختوں اور پودوں کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شجرکاری محض ایک مہم نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کے لیے ایک اہم ذمہ داری ہے درخت ماحول کو صاف رکھنے، آلودگی میں کمی درجہ حرارت کو متوازن رکھنے اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین چیلنج بن چکی ہے جس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا اور ان کی مناسب آبیاری و حفاظت کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے صرف پودے لگانا کافی نہیں بلکہ ان کی باقاعدہ دیکھ بھال اور نشوونما کو یقینی بنانا بھی ہم سب کی ذمہ داری ہےڈپٹی کمشنر نے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ وہ طلبہ کو شجرکاری کی اہمیت درختوں کی حفاظت اور ماحول دوست سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں تاکہ بچے نہ صرف خود پودے لگانے اور ان کی دیکھ بھال کی جانب راغب ہوں بلکہ اپنے گھروں محلوں اور معاشرے کے دیگر افراد کو بھی درختوں کی افادیت اور موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات سے آگاہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ اگر ہر طالب علم ایک پودا لگانے اور اس کی حفاظت کی ذمہ داری لے تو اجتماعی طور پر ایک سرسبز صاف اور صحت مند معاشرے کے قیام میں نمایاں پیش رفت ممکن ہے اساتذہ اور طلبہ شجرکاری کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں اور ماحول کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کو فروغ دیں آخر میں ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تعلیمی معیار میں بہتری طلبہ کی حاضری اور نظم و ضبط کے ساتھ ساتھ سکول کے ماحول کو مزید خوبصورت صاف ستھرا اور سرسبز بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں