کوہلو: کلسٹر بجٹ میں مبینہ بے ضابطگیاں

کوہلو (نذر بلوچ قلندرانی) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں محکمہ تعلیم کے کلسٹر بجٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں اور غیر منصفانہ تقسیم کے باعث درجنوں اسکول بنیادی سہولیات اور کلسٹر بجٹ سے محروم ہونے کا انکشاف ہوا ہے، متعدد اسکولوں کو تاحال کلسٹر بجٹ کے تحت فراہم کیے جانے والا ضروری سامان نہیں مل سکا، جس کے نتیجے میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں تعلیمی سال کا بڑا حصہ گزرنے کے باوجود ضلع کے متعدد اسکول ایسے ہیں جہاں کلسٹر بجٹ کے تحت فراہم کیا جانے والا سامان تاحال دستیاب نہیں، جبکہ بعض اسکول بنیادی تعلیمی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔ کلسٹر بجٹ کی مبینہ غیر منصفانہ تقسیم کے باعث اساتذہ میں بھی تشویش پائی جاتی ہے، عوامی حلقوں کے مطابق ایک جانب حکومت بلوچستان تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی اور معیارِ تعلیم بہتر بنانے کے دعوے کر رہی ہے، جبکہ دوسری جانب کوہلو کے متعدد اسکول چار دیواری، مناسب فرنیچر، واٹر کولر، واش رومز، کتابوں اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، جو ضلع میں تعلیمی نظام کی موجودہ صورتحال پر سوالیہ نشان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں