چوری، ڈکیتی، چھیننے اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی، ڈاکٹر فہد احمد

لورالائی(خ ن)ایس ایس پی لورالائی ڈاکٹر فہد احمد نے ایس ایس پی کمپلیکس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لورالائی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب اور مو¿ثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں ملوث مختلف گروہوں کا سراغ لگا کر متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ ان کے قبضے سے 27 مسروقہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئی ہیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 37 لاکھ 79 ہزار روپے بنتی ہم ایس ایس پی لورالائی ڈاکٹر فہد احمد نے بتایا کہ لورالائی پولیس نے جدید اور مو¿ثر تفتیشی طریقہ کار، خفیہ اطلاعات، تکنیکی ذرائع، شہریوں کے تعاون اور مسلسل پولیس کارروائیوں کے ذریعے موٹر سائیکل چوری میں ملوث 4 سے 5 مختلف گروہوں کا سراغ لگایا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں انہوں نے بتایا کہ برآمد ہونے والی 27 موٹر سائیکلوں میں سے 23 موٹر سائیکلیں مختلف علاقوں سے چوری کی گئی تھیں، جبکہ 4 موٹر سائیکلیں اسلحہ کے زور پر شہریوں سے چھینی گئی تھیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہےایس ایس پی نے کہا کہ شہر میں بالخصوص سول ہسپتال، بینکوں، مارکیٹوں، اہم شاہراہوں، ہوٹلوں اور دیگر عوامی مقامات سے موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا پولیس نے سختی سے نوٹس لیا۔ جرائم پیشہ عناصر بالخصوص ایسے شہریوں کو نشانہ بناتے تھے جو ہسپتالوں میں ایمرجنسی کی صورت میں، بینکوں یا خریداری کے لیے بازاروں میں اپنی موٹر سائیکلیں کھڑی کرتے تھےانہوں نے کہا کہ پولیس نے ان وارداتوں کی روک تھام کے لیے خصوصی حکمت عملی مرتب کی اور مربوط انٹیلی جنس و تفتیشی اقدامات کے ذریعے موٹر سائیکل چوری اور چھیننے میں ملوث گروہوں تک رسائی حاصل کی۔ کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں نہ صرف ملزمان کو گرفتار کیا گیا بلکہ شہریوں کی قیمتی املاک بھی برآمد کرکے ان کی واپسی کے لیے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہےڈاکٹر فہد احمد نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات کے مطابق مزیدتحقیقات جاری ہیں اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لورالائی پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کے لیے پوری طرح متحرک ہے۔ کسی بھی شخص یا گروہ کو قانون ہاتھ میں لینے یا شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ایس ایس پی لورالائی نے شہریوں کو یقین دلایا کہ چوری، ڈکیتی، چھیننے اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور لورالائی پولیس جدید تفتیشی وسائل اور عوامی تعاون کے ذریعے جرائم کے مکمل سدباب کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لاتی رہے گی۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ جرائم کی روک تھام اور مشتبہ سرگرمیوں کی نشاندہی کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ مشترکہ کوششوں سے لورالائی کو ایک پرامن اور جرائم سے پاک ضلع بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں