پولیو کا مکمل خاتمہ قومی ذمہ داری ہے،خالد خان

جعفرآبا (خ ن)ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (DPEC) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس این آئی ڈی ستمبر 2026 کے تحت 21 سے 24 ستمبر تک جاری رہنے والی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں، انتظامات اور حکمتِ عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران اور متعلقہ حکام نے شرکت کی، جبکہ این اسٹاف ڈاکٹر عبدالغفار سولنگی نے پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ٹیموں، ٹارگٹ بچوں اور دیگر انتظامات سے آگاہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ قومی ذمہ داری ہے، اس لیے مہم کے دوران تمام متعلقہ محکمے اور پولیو ٹیمیں بھرپور محنت، ذمہ داری اور باہمی رابطے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں، کوئی بچہ پولیو کے قطرے پلانے سے محروم نہ رہے اور مہم کی کامیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے احکامات دیے کہ گزشتہ پولیو مہم میں جو کمی بیشی رہ گئی تھی اس کو اس پولیو مہم کے دوران ہرگز نہیں دہرایا جائے گا جب کہ مانیٹرنگ کے عمل کو بھی مزید تیز کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں