پولیو خطرناک اور لاعلاج مرض ہے، وریندر لعل

نصیرآباد (خ ن)ڈپٹی کمشنر وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس گزشتہ پولیو مہم کی کارکردگی اور آئندہ مہم کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا واضح رہے کہ آج ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (DPEC) کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ صحت ضلعی انتظامیہ پولیس پی پی ایچ آئی عالمی ادارہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندگان نے شرکت کی اجلاس کے دوران گزشتہ پولیو مہم کے دوران پیش آنے والے مسائل مشکلات اور مختلف علاقوں میں ٹیموں کو درپیش چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر پولیو ٹیموںکی کارکردگی بچوں کی کوریج رہ جانے والے بچوں انکاری والدین، مائیکرو پلاننگ، ٹیموں کی نقل و حرکت، سیکیورٹی انتظامات اور مہم کے دوران سامنے آنے والی دیگر رکاوٹوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئیاجلاس میں آئندہ پولیو مہم کو مزید مو¿ثر منظم اور کامیاب بنانے کے لیے جامع حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مہم سے قبل تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جائے اور مائیکرو پلانز کو زمینی حقائق کے مطابق مرتب کرتے ہوئے ہر یونین کونسل اور دور دراز علاقے میں پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں تک رسائی یقینی بنائی جائے انہوں نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک اور لاعلاج مرض ہے، تاہم مو¿ثر حفاظتی اقدامات اور ویکسین کے ذریعے بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اوراپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ہر پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ گزشتہ مہم کے دوران سامنے آنے والی خامیوں اور مشکلات کو دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں، پولیو ٹیموں کی مو¿ثر نگرانی یقینی بنائی جائے اور فیلڈ میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت اور تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت نصیرآباد کو پولیو سے پاک بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں