کوئٹہ( پ ر)آل پاکستان لیبر فیڈریشن اور پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن سے منسلک ٹریڈ یونین تنظیموں کے عہدیداروں نے انڈسٹریل آل گلوبل یونین کے پاکستان میں پراجیکٹ کوآرڈی نیٹرتنویر نذیر کی والدہ محترمہ کے انتقال پرپر دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ ایک نیک سیرت خاتون تھیں ،اللہ تعالیٰ تنویر نذیر کی والدہ محترمہ کی مغفرت فرمائے اور مرحومہ کو جنت فردوس میں جگہ عطا فرمائے جبکہ مرحومہ کے لواحقین کو اس صدمے کو ایک کڑی آزمائش کے طور پر قبول کر کے اللہ کے منشا پر صبر و شکر کی توفیق عطا فرمائے ۔ آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تنویر نذیر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے صدر سلطان محمد خان ، سیکرٹری جنرل عبدالستار ، ایجو کیشن سیکرٹری عبدالعلیم خان ، آل پاکستان لیبر فیڈریشن بلوچستان کے چیئرمین شاہ علی بگٹی ، سندھ کے چیئرمین منظور احمد ، پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن پنجاب کے چیئرمین را سعید خٹک ، ممبر نیشنل کمیشن ہیومن رائٹس بلوچستان فرخندہ اورنگزیب،آل پاکستان نیوز پیپر ایمپلائیز کنفیڈریشن (ایپنک) پنجاب کے سابق چیئرمین محمد قیصر چوہان ،آفتاب رائٹنگ سنز ورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبید اللہ گجر، پاکستان سنٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے خیبر پختونخوا( شا نگلہ )سے ممبرایگزیکٹوکونسل علی باش خان ، شانگلہ کول مائنز ورکرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (سموا) کے سرفراز ،یو ایم سی ورکرز یونین کے صدر حاجی سیف اللہ خان یوسفزئی ،ایگریکلچر ایمپلائز یونین بلوچستان کے صدر عبدالغفار جمالی ، جنرل سیکرٹری منظور احمد بلوچ ،سینئر نائب صدر شاہنواز زہری،سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی ایمپلائزایسوسی ایشن کے صدر نصیب اللہ بازئی ، یونائیٹڈ ماربل ورکرز یونین چاغی کے صدر سعید احمد بلانوشی،پی ایم ڈی سی ایمپلائز یونین شاہرگ کے جوائنٹ سیکرٹری حاجی یونس،پی ایم ڈی سی ایمپلائز یونین سورنج کے جنرل سیکرٹری سجاد کھوکھر،لیبر اینڈ ایمپلائز یونین شیخ رمضان مچھ کے صدر محمد شاکر سمالانی ، کوئٹہ سرینا ہوٹل لیبر یونین (سی بی اے)کے صدر عجب خان اور جنرل سیکرٹری خادم حسین سمیت دیگر ٹریڈ یونین نمائندوں آصف شاہ ،حنیف کاکڑ،شاہ وزیر،محمد زمین، ولید احمد، نور شاہ ،عبدالستار جونیئر ،نیازجاموٹ نے انڈسٹریل آل گلوبل یونین کے پاکستان میں پراجیکٹ کوآرڈی نیٹرتنویر نذیرسے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرماکر انہیںجنت فردوس میں جگہ عطا فرمائیں اور مرحومہ کے لواحقین کو اس صدمے کوبرداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں ۔ آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے صدر سلطان محمد خان نے کہا کہ ماں جیسی بلند ہستی اللہ کی قدرت کے کرشموں میں ایک انوکھا اور منفرد شاہکار ہے،ماں کی صحیح قدر و قیمت کا اندازہ تبھی ہوتا ہے جب وہ دُنیا کی آلائشوں سے پاک ہو کر ہم سے بہت دور خاموش اور سنسان بستی میں چلی جاتی ہے اس عظیم نعمت کی قدر چھن جانے پر ہوتی ہے، یوں محسوس ہوتا ہے جیسے سب کچھ چھن گیا۔آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عبدالستار نے کہا کہ ماں اُولاد کےلئے عظیم ترین نعمت ہے، جس کا پوری کائنات میں کو ئی بھی نعم البدل نہیں، ماں کا وجود اُولاد کےلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے سب سے بڑا انعامِ ہے۔
ٹریڈ یونین نمائندوں کا تنویر نذیر سے والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل