لورالائی (خ ن)یونیورسٹی آف لورالائی میں پروگریسو انگلش گرامر ہائی اسکول لورالائی کے طلبہ اور اساتذہ کے لیے ایک معلوماتی اور تعلیمی مطالعاتی دورے کا اہتمام کیا گیا۔ اس دورے کا مقصد طلبہ کو کلاس روم کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیمی اداروں کے علمی، تحقیقی اور جدید تدریسی ماحول سے روشناس کرانا تھایونیورسٹی پہنچنے پر طلبہ اور اساتذہ کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر کے پی ایس او ڈاکٹر خالد خان نے طلبہ کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کروایا۔ طلبہ کو یونیورسٹی کے جدید آئی ٹی سینٹرز، لیبارٹریز اور دیگر تعلیمی و تحقیقی سہولیات سے آگاہ کیا گیاوفد کی قیادت پروگریسو انگلش گرامر ہائی اسکول کے ڈائریکٹر نواز خان کدزئی اور سینئر سائنس ٹیچر محمد اشرف نے کی دورے کے دوران طلبہ کو یونیورسٹی آف لورالائی کے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ سے ملاقات کا موقع بھی ملا۔ وائس چانسلر نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت، محنت، نظم و ضبط اور اعلیٰ کردار سازی پر زور دیا۔ انہوں نے طلبہ کو بڑے خواب دیکھنے اور اپنی صلاحیتوں کو مثبت انداز میں بروئے کار لانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ہی ملک کا مستقبل ہے اور انہیں علم و ہنر سے آراستہ ہو کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا مو¿ثر کردار ادا کرنا ہوگاوائس چانسلر نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے ایسے مطالعاتی دورے طلبہ کی ذہنی استعداد میں اضافے اور ان کے مستقبل کے تعلیمی اہداف کے تعین میں اہم کردار ادا کرتے ہیں یونیورسٹی آف لورالائی کی انتظامیہ نے پروگریسو انگلش گرامر ہائی اسکول کے ڈائریکٹر نواز خان کدزئی کو طلبہ کے لیے اس مفید اور معلوماتی مطالعاتی دورے کا موقع فراہم کرنے پر سراہا۔یونیورسٹی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ مستقبل میں بھی نوجوان طلبہ کو اعلیٰ تعلیمی ماحول سے روشناس کرانے اور انہیں مثبت تعلیمی تجربات فراہم کرنے کے لیے ایسے مطالعاتی و آگاہی دوروں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
نوجوان نسل ہی ملک کا مستقبل ہے، ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل