میرین ڈرائیو سولرائزیشن منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں

گوادر (خ ن)صوبائی حکومت کی ترقی پسند، ماحول دوست اور پائیدار توانائی کی پالیسی کے تحت ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمٰن خان کی ہدایت پر میرین ڈرائیو کو سولر اسٹریٹ لائٹس سے روشن کرنے کا منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے میرین ڈرائیو سولرائزیشن منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں، اسٹریٹ لائٹس کی بحالی سے شاہراہ کی رونقیں بحال ھوگی ہیں منصوبے کے تحت بوٹ بیسن سے سید ظہور شاہ ہاشمی چوک تک متاثرہ اسٹریٹ لائٹس کو بحال کرکے سولر سسٹم پر منتقل کیا جا رہا ہے، جس سے طویل لوڈشیڈنگ کے دوران بھی شاہراہ کی روشنی برقرار رہے گی اور بجلی کے اخراجات میں کمی کے ساتھ قابلِ تجدید توانائی کے استعمال کو فروغ ملے گا سولرائزیشن سے روایتی کیبلز پر انحصار اور کیبل چوری کی شکایات میں بھی کمی متوقع ہے

۔ اسٹریٹ لائٹس کی بحالی سے میرین ڈرائیو کی خوبصورتی اور رات کے اوقات میں شہریوں کے لیے سہولت و تحفظ کا احساس دوبارہ نمایاں ہونے لگا ہے ادارہ ترقیات گوادر کے آئندہ منصوبوں میں شہر کی دیگر اہم شاہراہوں، بالخصوص سید ظہور شاہ ہاشمی روڈ، پر بھی سولر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب شامل ہے، جو گوادر کو جدید، روشن، ماحول دوست اور پائیدار شہر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں