ملک میں امیر، امیر تر اور غریب، غریب تر ہوتا جا رہا ہے، حافظ نعیم الرحمن

پشاور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 3 ستمبر کی ملک گیر ہڑتال مہنگائی سے پسے عوام کی جانب سے ہے، اس روز کوئی دکان نہیں کھلنی چاہیے، حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو جماعت اسلامی اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرے گی۔پشاور میں دھرنے کے شرکا سے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ شہر کے نوجوانوں نے آج دھرنے کو جلسے میں تبدیل کر دیا ہے، جو عوامی شعور اور بیداری کی علامت ہے۔ ملک میں امیر، امیر تر اور غریب، غریب تر ہوتا جا رہا ہے، عوام ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔دنیا میں سرمایہ دارانہ اور سوشلسٹ نظام ناکام ہو چکے ہیں، جاگیردارانہ نظام انسانوں کی سوچ کو آگے بڑھنے سے روکتا ہے۔ ان کے بقول آج ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کو بھی عوام کو یرغمال بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ عوام کے لائیک (Like) اور شی¿رز (Shares) بڑھتے ہیں، جبکہ جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کی دولت بڑھ رہی ہے۔دھرنا سے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی ، نائب امیرجماعت اسلامی پروفیسر ابراہیم ، امیر کے پی وسطی عبدالواسع ، امیر ہزارہ عبدالرزاق عباسی نے بھی خطاب کیا۔ لاہور ، پشاور اور کراچی میں جاری دھرنوں کے سولہویں روز ہزاروں کی تعداد میں عوام نے احتجاج میں شرکت کی ۔ پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنے کوئٹہ ، اسلام آباد ، فیصل آباد ، مالاکنڈ ڈویژن ، حیدرآباد اور اندرون سندھ کے کئی مقامات پر جاری ہیں۔ امیر جماعت اسلامی یکم ستمبر کو حیدرآباد میں دھرنا کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ پشاور جلسہ سے قبل امیر جماعت اسلامی نے شہر کے تاجروں سے ملاقات کی اور ان کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کی۔ اس موقع پرانہوں تاجروں سے تین ستمبر کی ہڑتال پر حمایت کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کسی سیاسی مفاد کے لیے نہیں عوام کے دکھوں کے مداوا کے لیے احتجاج کررہی ہے۔ حکمرانوں بالخصوص شریف اور زرداری خاندان نے ملک کو برباد کردیا ہے ، پٹرولیم لیوی ختم اور بجلی سستی کی جائے۔ تاجربرادری نے تین ستمبر کی ہڑتال پر حافظ نعیم الرحمن کو مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ دھرنا کے شرکاءکو مخاطب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسلام ترقی، ٹیکنالوجی اور جدید علوم کا دشمن نہیں، بلکہ ٹیکنالوجی کو انسانوں کی بھلائی کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ جماعت اسلامی عالمی وژن کے ساتھ جدوجہد کر رہی ہے اور 79 سال سے پاکستان کے حالات نہ بدلنے کی بنیادی وجہ فرسودہ نظام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں