غیر قانونی چیک پوسٹوں کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جائے ، چیف سیکرٹری

کوئٹہ(خ ن)چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کانفرنس منعقد ہوا جس میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، انتظامی امور، عوامی سہولیات، پرائس کنٹرول، میونسپل سروسز میں بہتری اور مختلف حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس کے دوران مکمل شدہ ترقیاتی اسکیموں کی مانیٹرنگ اور ایویلیوایشن سے متعلق پیش رفت رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، جبکہ (BSDI) کے تحت تیسرے مرحلے کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈرنگ عمل شروع ہے۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ آفیسران ترقیاتی منصوبوں کے معیار، رفتار اور عوامی افادیت کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدگی سے نگرانی کرے اور مکمل شدہ اسکیموں کے نتائج کا م¶ثر جائزہ لیا جائے۔ اجلاس میں غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ 11 لاکھ سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھجوا چکے ہیں۔ کانفرنس میں غیر قانونی ناکوں کے خاتمے کے معاملے پر بھی تفصیلی بحث کی گئی۔ چیف سیکرٹری نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ غیر قانونی چیک پوسٹوں کے خلاف م¶ثر کارروائی عمل میں لائی جائے اور شہریوں کی آمدورفت، کاروباری سرگرمیوں اور نقل و حمل میں غیر ضروری رکاوٹیں پیدا نہ ہونے دی جائیں۔ اجلاس میں کھلی کچہریوں کے ماہانہ پراگریس رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ کھلی کچہریاں عوام اور انتظامیہ کے درمیان براہِ راست رابطے کا م¶ثر ذریعہ ہیں، اس لیے ان کا انعقاد باقاعدگی سے کیا جائے اور موصول ہونے والی شکایات کے حل کو محض کاغذی کارروائی تک محدود نہ رکھا جائے۔ کانفرنس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے درمیان م¶ثر کوآرڈی نیشن کے بغیر عوامی فلاحی منصوبوں اور سرکاری پالیسیوں پر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جا سکتے۔ کانفرنس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ، صوبے میں ضروری اشیاءکے نرخ نامے اور اضلاع میں قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کی جائیں اور ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کے خلاف کارروائی میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ بازاروں کے باقاعدہ دورے کیے جائیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال بنایا جائے اور عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیائے خورونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ چیف سیکرٹری نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ صوبائی محصولات میں اضافے کے لیے دستیاب وسائل کو م¶ثر انداز میں بروئے کار لایا جائے، ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جائے اور ریونیو وصولی کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ ان رہائش گاہوں کی تعمیر بروقت مکمل کی جائے اور معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے تاکہ دور دراز علاقوں میں تعینات سرکاری آفیسران اور اہلکاروں کو مناسب رہائشی سہولیات میسر آ سکیں۔ چیف سیکرٹری نے انتظامی خلا کو پر کرنے اور عوام کو مقامی سطح پر فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضروری انتظامی عہدوں پر آفیسران کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل سروسز میں بہتری اور صفائی کے نظام کو م¶ثر بنانے کے لیے شہری اداروں کو فوری اور مربوط اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ کچرے کو بروقت اٹھانے اور ٹھکانے لگانا، سیوریج اور نکاسی? آب کی بہتری، عملے کی جوابدہی، اور عوامی آگاہی کے ذریعے شہر کو صاف ستھرا اور صحت مند بنایا جا سکتا ہے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، قیمتوں کے کنٹرول، صفائی کے بہتر نظام اور حکومتی پالیسیوں پر م¶ثر عملدرآمد کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا بنیادی معیار عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ان کے مسائل کا بروقت حل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں