تربت(خ ن)کمشنر مکران ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ طور پر دفتری امور اور سرکاری فرائض کی انجام دہی کا آغاز کردیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ مکران ڈاکٹر محب اللہ، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال تربت ڈاکٹر وحید بلیدئی، تربت پریس کلب کے صدر حافظ صلاح الدین سلفی، پھلان خان، مقبول ناصر، مبارک علی بلوچ، زاہد حسین، اکرم مقصود، ٹھیکیدار عصاء اور دیگر شخصیات نے کمشنر مکران ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفود اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ کو کمشنر مکران کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر کمشنر مکران ڈویژن ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ نے ملاقات کے لیے آنے والے وفود اور شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مکران ڈویژن میں عوامی مسائل کے حل، انتظامی امور میں مزید بہتری، سرکاری اداروں کی کارکردگی مو¿ثر بنانے اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت اور بہتر انتظامی نظام ان کی ترجیحات میں شامل ہے جبکہ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں درپیش مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مو¿ثر رابطہ اور مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔
عوامی خدمت اور بہتر انتظامی نظام ترجیحات میں شامل ہے ، طفیل احمد بلوچ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل