کوئٹہ (خ ن)بلوچستان میں نوجوانوں کی پیشہ ورانہ اور عملی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے بلوچستان یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکومت بلوچستان کے مطابق پروگرام کے تحت صوبے کے مختلف تعلیمی اداروں میں دو ہزار سے زائد نوجوانوں کو دو مراحل میں تربیت فراہم کی جائے گی۔یہ پروگرام محکمہ امور نوجوانان، حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام شروع کیا گیا ہے جبکہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی جانب سے نوجوانوں کے لیے کیے گئے اقدامات کے تحت پروگرام کی نگرانی مشیر وزیراعلی برائے امور نوجوانان مینا مجید بلوچ کر رہی ہیں۔حکومت کے مطابق پروگرام کے پہلے مرحلے میں پنجگور، لورالائی، کوئٹہ اور مسلم باغ کے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طلبہ و طالبات کے لیے تربیتی سیشنز منعقد کیے جا رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں ایک ہزار سے زائد نوجوانوں کو تربیت دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں نوجوانوں کو امپلائبیلٹی اور سافٹ اسکلز سے متعلق تربیت دی جا رہی ہے جس میں کمیونیکیشن، انٹرپرسنل اسکلز، لیڈرشپ، انٹرپرینیورشپ، کیریئر کاو¿نسلنگ، سی وی رائٹنگ اور موک انٹرویوز شامل ہیں۔تربیتی سرگرمیوں کے دوران گروپ ڈسکشنز، ٹیم ورک، کمیونیکیشن ایکسرسائزز اور عملی مشقوں کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔حکومتی حکام کے مطابق ان سرگرمیوں کا مقصد نوجوانوں میں خود اعتمادی، مو¿ثر ابلاغ، فیصلہ سازی اور قائدانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔پروگرام کے پہلے مرحلے کے تحت پوسٹ گریجویٹ کالج سریاب روڈ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مسلم باغ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خدابادان پنجگور اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڑوب سمیت مختلف تعلیمی اداروں میں تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے، جن میں 238 سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔تربیتی سیشنز میں شریک طلبہ و طالبات نے پروگرام کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کمیونیکیشن، لیڈرشپ اور کیریئر سے متعلق اپنی صلاحیتیں بہتر بنانے کا موقع ملا۔حکومت بلوچستان کے مطابق پروگرام کے دوسرے مرحلے میں نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز اور اسٹارٹ اپس کے حوالے سے تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے ماہر اور تجربہ کار ٹرینرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔حکومت کا کہنا ہے کہ بلوچستان یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کا مقصد صوبے کے نوجوانوں کو جدید دور کی ضروریات سے ہم آہنگ مہارتیں فراہم کرنا اور انہیں عملی زندگی، روزگار اور کاروبار کے بہتر مواقع کے لیے تیار کرنا ہے۔
بلوچستان یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کا آغاز
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل