ڈیرہ بگٹی (نامہ نگار)محکمہ صحت اور نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ بلوچستان کے زیرِ اہتمام ڈیرہ بگٹی میں ورلڈ بریسٹ فیڈنگ منتھ کے سلسلے میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا،جس میں ماں کے دودھ کی اہمیت، بچوں کی بہتر نشوونما اور غذائی مسائل سے متعلق آگاہی دی گئی۔پروگرام میں ضلع غذائیت کوآرڈینیٹر میر حاجی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو جمعہ خان، آئی ایس ڈی کوآرڈینیٹر ہاشم خان، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نشوونما ڈی بی کوآرڈینیٹر، لیڈی ہیلتھ وزٹرز، اساتذہ اور مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے نمائندگان نے شرکت کی مقررین نے ماں کے دودھ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ماں کا دودھ بچے کے لیے قدرتی، مو¿ثر اور صحت بخش غذا ہے، جو بچے کی جسمانی و ذہنی نشوونما اور بیماریوں سے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بچے کی زندگی کے ابتدائی ایک ہزار دن صحت اور مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہیں، اس لیے ماو¿ں کو چاہیے کہ وہ بچے کی پیدائش کے فوراً بعد ماں کا دودھ پلانے کا عمل شروع کریں۔پروگرام کے دوران ماں کے دودھ پلانے، بہترغذائیت، بچوں کی نگہداشت اور صحت سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ شرکائ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معاشرے میں بچوں کی بہتر صحت اور غذائیت کے حوالے سے آگاہی کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
ڈیرہ بگٹی، ورلڈ بریسٹ فیڈنگ منتھ کے سلسلے میں پروگرام کا انعقاد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل