گوادر (خ ن)ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ نے ہدایت کی ہے کہ قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوران ضلع گوادر میں کوئی بھی پانچ سال تک عمر کا بچہ پولیو سے بچاو¿ کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے، تمام متعلقہ ادارے مو¿ثر رابطہ کاری، نگرانی اور بروقت اقدامات کے ذریعے مہم کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے والدین، اساتذہ، علمائے کرام سمیت معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت سے بھرپور تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کے لیے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں 21 تا 24 ستمبر 2026 جاری رہنے والی مہم کے انتظامات، مائیکرو پلاننگ، ٹیموں کی تشکیل، لاجسٹکس اور بچوں کی کوریج کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی آفیسر صحت ڈاکٹر یاسر، ایم ایس میر عبدالغفور کل متی ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر حفیظ بلوچ، ضلعی منیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر منیر احمد بلوچ ڈپٹی ضلعی آفیسر صحت ڈاکٹر فاروق اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع گوادر میں پانچ سال تک عمر کے 35 ہزار 664 بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم کے دوران 166 موبائل ٹیمیں، 20 سپروائزرز، 38 ایریا انچارجز، 29 فکسڈ سینٹرز اور 12 ٹرانزٹ پوائنٹس کے ذریعے بچوں تک رسائی یقینی بنائی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے مہم کی مو¿ثر تیاری کے لیے مائیکرو پلاننگ، ٹیموں کی تربیت، ویکسین و ضروری سامان کی فراہمی اور کمیونٹی موبلائزیشن پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی اجلاس میں کہاگیا ھے کہ مہم کے دوران یونین کونسل، تحصیل اور ضلعی سطح پر روزانہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ رہ جانے والے بچوں کی فوری کوریج پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
پولیو مہم کے دوران کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاوکے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے،نقیب اللہ کاکڑ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل