لورالائی(خ ن) ڈپٹی کمشنر لورالائی محمد حسیب شجاع کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم نے شہر میں قائم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے مختلف مراکز اور برانچز کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے انتظامی امور، مستحقین کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور امدادی رقوم کی ادائیگی کے نظام کا جائزہ لیا دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم نے مختلف مراکز میں موجود عملے سے ملاقات کی اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ مستحق خاندانوں کو فراہم کی جانے والی مالی معاونت اور دیگر سہولیات سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے مراکز پر موجود مستحق خواتین اور دیگر شہریوں سے بھی ملاقات کی اور ان سے درپیش مسائل اور سہولیات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے مراکز کے انتظامی معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مستحقین، بالخصوص خواتین اور بزرگ شہریوں کے لیے بہتر اور باعزت ماحول فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مراکز پر آنے والے افراد کے ساتھ خوش اخلاقی اور احترام سے پیش آنا تمام متعلقہ عملے کی بنیادی ذمہ داری ہے ندیم اکرم نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام حکومت کا اہم فلاحی منصوبہ ہے، جس کا بنیادی مقصد معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقات کو مالی معاونت فراہم کرکے انہیں معاشی سہارا دینا ہے۔ لہٰذا اس پروگرام کے تحت خدمات کی فراہمی میں مکمل شفافیت، میرٹ اور قانون کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ مستحقین کو امدادی رقوم کی فراہمی کے دوران کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر، بدانتظامی یا مشکلات قابل قبول نہیں ہوں گی۔ متعلقہ حکام اس امر کو یقینی بنائیں کہ شہریوں کو بلاوجہ انتظار نہ کرنا پڑے اور ان کے مسائل کو بروقت اور مو¿ثر انداز میں حل کیا جائےاسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ لورالائی عوامی فلاح و بہبود اور حکومتی پروگراموں کے ثمرات حقیقی مستحقین تک پہنچانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ حکومتی فلاحی منصوبوں کی مو¿ثر نگرانی کا مقصد نہ صرف نظام میں شفافیت پیدا کرنا بلکہ عوام کا اعتماد بحال رکھنا اور انہیں بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف عوامی و فلاحی اداروں اور حکومتی پروگراموں کی نگرانی کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ عوامی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی یا بے ضابطگی کی بروقت نشاندہی کرکے اس کا تدارک کیا جا سکے۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام حکومت کا اہم فلاحی منصوبہ ہے،ندیم اکرم
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل