اسسٹنٹ کمشنر چھتر بشیر احمد کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد

نصیرآباد(خ ن) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی و چیف سیکریٹری بلوچستان کے احکامات کی روشنی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی خصوصی ہدایت پر تحصیل چھتر میں اسسٹنٹ کمشنر چھتر بشیر احمد کی سربراہی میں عوامی مسائل کے فوری ازالے شہریوں کو درپیش مشکلات کے حل اور بنیادی سرکاری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں مختلف ضلعی محکموں کے افسران ضلعی سربراہان اور ان کے نمائندگان سمیت علاقے کے عمائدین زمینداران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کیکھلی کچہری کے دوران شہریوں نے اپنے مسائل اور مشکلات تفصیل سے بیان کرتے ہوئے مختلف محکموں سے متعلق شکایات پیش کیں عوام کی جانب سے امن و امان کی صورتحال صحت و طبی سہولیات کی عدم دستیابی بنیادی مراکز صحت میں ادویات کی کمی زراعت کے شعبے میں درپیش مسائل زراعت افسران کی عدم دستیابی لائیوسٹاک سے متعلق مسائل اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق شکایات اور مطالبات سامنے رکھے گئے اس موقع پر شہریوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں عوام کو صحت زراعت لائیوسٹاک اور دیگر شعبوں میں متعدد مشکلات کا سامنا ہے، جن کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کی مو¿ثر نگرانی اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے فیلڈ میں سرکاری افسران کی موجودگی یقینی بنائی جائے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے اسسٹنٹ کمشنر چھتر بشیر احمد نے کھلی کچہری میں موجود شہریوں کے مسائل اور شکایات کو بغور سنا اور موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندگان کو عوامی مسائل کے فوری ازالے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں انہوں نے متعلقہ افسران کو تاکید کی کہ عوام کی جانب سے پیش کیے گئے جائز مسائل پر سنجیدگی سے عملدرآمد کرتے ہوئے مقررہ مدت کے اندر ان کے حل کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد نے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصد عوام اور انتظامیہ کے درمیان براہِ راست رابطے کو فروغ دینا اور شہریوں کو اپنی شکایات و مسائل براہِ راست متعلقہ حکام تک پہنچانے کا مو¿ثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی شکایات کا بروقت ازالہ اور سرکاری اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور عوام کی جائز شکایات کے حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی کھلی کچہری میں پیش کیے گئے مسائل پر متعلقہ محکموں کی کارکردگی کی نگرانی بھی کی جائے گی تاکہ عوام کو عملی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں