ہرنائی(خ ن)ضلع ہرنائی میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کو برقرار رکھنے اور عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایس پی ہرنائی انجینئر عبدالحفیظ جکھرانی کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے شہر کے مختلف حصوں میں رات گئے تک سخت نائٹ پٹرولنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس اقدام کا مقصد ملک و علاقے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنا اور ممکنہ سیکیورٹی خطرات کا بروقت سدباب کرنا ہے پولیس اسٹیشن سٹی ہرنائی کی حدود میں واقع حساس مقامات، اہم سرکاری و قومی تنصیبات اور عوامی شاہراہوں پر پولیس کے خصوصی دستوں نے گشت کیا۔ پٹرولنگ کے دوران فیلڈ پر موجود پولیس افسران اور اہلکاروں نے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، حساس پوائنٹس کی کڑی نگرانی کی اور چیکنگ کا عمل مزید سخت بنایا۔ ایس پی ہرنائی کی واضح ہدایت کی روشنی میں شہر کے تمام اہم داخلی و خارجی راستوں پر بھی چوکسی برقرار رکھی گئی۔?گشت کے اختتام پر جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں سیکیورٹی کی صورتحال مکمل طور پر تسلی بخش اور پرامن رہی، جبکہ نائٹ پٹرولنگ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا مشکوک سرگرمی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ایس پی ہرنائی انجینئر عبدالحفیظ جکھرانی نے واضح کیا ہے کہ عوامی تحفظ اور امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا۔
ہرنائی ، شہر کے مختلف حصوں میں سخت نائٹ پٹرولنگ کا سلسلہ جاری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل